آزادکشمیرمیں امن وامان کی بگڑتی صورتحال،وزیراعظم نےاجلاس طلب کرلیا

May 13, 2024 | 11:49

آزادکشمیرمیں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پروزیراعظم شہبازشریف نےاعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا ۔ اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگر اہم حکام شرکت کرینگے ۔اعلیٰ سطح اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کےلیے تجاویز پر غور ہو گا۔ذرائع کےمطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت آزاد کشمیر کے درمیان مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں