حکومت نے خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر، خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات، خصوصاً جن دستاویزات پہ سیکرٹ بھی لکھا ہو، ان کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ اس کے دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023ء کے تحت مقدمات درج کیے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے، اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔
خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا فیصلہ
May 13, 2024 | 13:31