3ٹیلی کام کمپنیوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے نان فائلرز کی ساڑھے گیارہ ہزار سمز بلاک کر دیں،15ہزار نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھی بھجوادئیے گئے ہیں،ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کی جانے ولی سمز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ٹیلی کام آپریٹرز کو پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے دی جانیوالی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے۔خیال رہے کہ دو روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)میں نان فائلرز کی روزانہ 5ہزار سمیں بند کرنے پر اتفاق ہوگیاتھاجس کے تحت ٹیکس نہ دینے والوں کی سمیں مرحلہ وار بند کئے جانے کافیصلہ کیاگیاتھا اورنان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے متعلق خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے گئے تھے۔
3 ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی ساڑھے گیارہ ہزار سمز بلاک کر دیں
May 13, 2024 | 13:42