لاہور کے ہر علاقے میں بلاامتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے، مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے ہر علاقے میں بلاامتیاز ڈویلپمنٹ کرانے اور نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت جاری کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈرینج و سیوریج سسٹم اور گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوٹی گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں کو دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔شہر کا کوئی بھی حصہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہ رہے جبکہ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے ۔

ای پیپر دی نیشن