خواجہ سراؤں کو اغواء و تشدد کا نشانہ بنانیوالے اوباش پولیس کے شکنجے میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پاکپتن سے اغوا ہونے والے خواجہ سراؤں کو بازیاب کروا دیا ۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر خواجہ سراؤں کو اغواء کرنے اور تشدد کی کال موصول ہوئی ۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروایا ۔ترجمان سیف سٹیزکا کہنا تھاکہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے 4300 سے زائد کیسز میں خواتین کو پولیس مدد فراہم کرچکا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن مظلوم طبقے، خواتین، بچے اور ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر دم کوشاں ہے.
خواجہ سراؤں کو اغواء و تشدد کا نشانہ بنانیوالے اوباش پولیس کے شکنجے میں
May 13, 2024 | 16:02