نیب نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی، نیب 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹوبورڈنےکرپشن سے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دے.جن میں گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو  نے تحقیقات بند کرنے کےفیصلےسےمتعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا اور معاملےکی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کردی۔نیب تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوری چوری کامعاملہ بھی زیرتفتیش رہا جبکہ رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک افسران اورکئی سیاستدانوں کےنام سامنے آئے تھے۔قومی احتساب بیورو 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا، انکوائری میں محکمہ خوراک کے افسران کوسنگین الزامات کا سامنا رہا ہے اور محکمانہ انکوائری میں کئی افسران معطل بھی ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن