بھارتی ایئر لائن انڈیگو پر ایک مسافر کی جانب سے پرواز میں تاخیر کے دوران ذیابطیس کے مریضوں کو میٹھا کھانا کھانے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق سواتی سنگھ نامی ایک خاتون مسافر کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ایئر لائن پر الزام لگایا گیا ہے کہ پرواز میں تاخیر کے دوران انتظار کرتے شوگر میں مبتلا مسافروں کو میٹھا کھانے پر مجبور کیا گیا جس سے شوگر کے مریض مذید پریشانی سے دو چار ہوئے۔
خاتون مسافر نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کی تکلیف کو آسان کرنے کے بجائے ایئرلائن نے ان کی تکلیف کو برقرار رکھتے ہوئے میٹھا کھانا کھلا کر مزید تکلیف میں مبتلا کیا گیا۔
انڈیگو کی مسافر سواتی سنگھ نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ ابتدائی طور پر ان کی پرواز کو ایئر لائن نے منسوخ کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، دوسرے روز جب وہ ایئر پورٹ پہنچیں تو اُنہیں پرواز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
سواتی سنگھ نے ایئر لائن کی جانب سے ملنے والے جواب کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایئرلائن انتظامیہ کو شکایت کرنے پر اُنہیں فلائٹ منیجر کی جانب سے جواب ملا کہ ’میرے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، بھارتی وزارت برائے ہوا بازی کیا کر رہی ہے؟‘
خاتون مسافر نے مزید لکھا کہ دوپہر 3 بجے ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں سے کسی نے 9 بج کر 40 منٹ تک پانی کا گلاس تک نہیں پوچھا اور بعد ازاں ناقص معیار کا کھانا پیش کر کے تکلیف میں مزید اضافہ کیا گیا