لندن (نیٹ نیوز) معروف پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے اپنے پہلے دورہ آسٹریلیا کے دوران براہِ راست پرفارمنس کی بجائے ہونٹ ہلانے پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے تسلیم کیا کہ ایسا کرنے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹرز نے میری پرفارمنس کو پسند کیا اور کچھ نے ناپسند لیکن میں اپنے پرستاروں کیلئے آسٹریلیا کیلئے آسٹریلیا آئی ہوں۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق کچھ پرستار برٹنی کی خراب پرفارمنس کے باعث صرف تین گانوں کے بعد شو کو چھوڑ کر چلے گئے۔ شو کے پروموٹر پال ڈینٹی نے کہا کہ گلوکارہ میڈیا کے دعوؤں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ انہوں نے میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کے خیال میں برٹنی کی پرفارمنس خراب تھی تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن یہ کہنا کہ لوگ شو کے دوران اٹھ کر چلے گئے یہ بالکل ’’جھوٹ اور بکواس‘‘ ہے۔ برٹنی تمام صورتحال سے آگاہ اور بہت زیادہ ڈسٹرب ہے۔ ایک بیان میں گلوکارہ نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ میڈیا پر میرے شو کے بارے میں بحث پائی جاتی ہے۔