دوسرے روزکا کھیل ختم ہوا تو یونس خان اکیس اور اظہرعلی بارہ رنزبناکروکٹ پرموجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ ساٹھ اورتوفیق عمر بیالیس رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے درمیان ایک سو پانچ رنزکی پارٹنرشپ ہوئی۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں رواں سال دوسری بارجبکہ پانچ سال میں پانچویں بارسو سے زائد رنزبنے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقن ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں تین سو اسی رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نے تین سو گیارہ رنزتین کھلاڑی آؤٹ پراپنی اننگزکا دوبارہ آغازکیا تو باقی ٹیم انہتررنز کا اضافہ کرکے پویلین پہنچ گئی۔ جیک کیلس تہتررنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ پہلے روزگریم سمتھ نے سنچری سکورکی اورہاشم آملہ اسی رنزبنانے میں کامیاب رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل اور عبدالرحمان نے تین، تین جبکہ سعید اجمل اور وہاب ریاض نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستانی فاسٹ باؤلروہاب ریاض انجری کا شکارہوکرسیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگزمیں باؤلنگ نہیں کرا سکیں گے۔