عیدالاضحیٰ پردہشتگردی کےخطرے کےپیشِ نظروزارت ریلوے نےحیدرآباد سےڈھرکی تک ٹرینوں کی روانگی سے قبل پائلٹ انجن چلانےکا حکم دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق انٹیلیجنس رپورٹ میں عیدالاضحیٰ کےدوران دہشتگردی کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہےجس کے بعد
وزارت ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئےحیدرآباد سےڈھرکی تک سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے ذمہ داران کا کہنا ہے مسافروں کی حفاظت کیلئے ٹرینوں میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور ٹریکس پر ہر تین کلو میٹر کےفاصلے پر واچ مین تعینات کیئے گئے ہیں، جبکہ مسافر ٹرین کی روانگی سے پہلے پائلٹ انجن بھی چلائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن