امریکا کےنیشنل پبلک ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف نےکہا کہ اب تک تمام منتخب حکومتوں نے ملک کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی مرضی سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواہش مند ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ منتخب جمہوری حکومت چاہتے ہیں۔ کسی بھی منتخب حکومت کے لئے سب سے اہم بات عوام اور ریاست کو فائدہ پہنچانا ہے تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے ملکی تاریخ میں کوئی جمہوری حکومت قابل قدر کارکردگی نہیں دکھا سکی ۔ ایک سوال پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن بدقسمتی سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔