عید پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالےسےضابطہ اخلاق کی تیاری کے لئے سپیشل ہوم سیکرٹری کامران دوست کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں دینی اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ فلاحی اداروں کے ذمہ داروں نےبھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں کوئی بھی تنظیم یاادارہ حکومت کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع نہیں کر سکے گا۔ کھالیں اکٹھی کرنےکے لئےمتعلقہ ڈی سی او سے اجازت لینا ہوگی۔ اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ضابطہ اخلاق پر حکومت کو سختی سےعمل درآمد کرانا ہوگا۔ضابطہ اخلاق میں عید کے تین دن اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی بھی شامل کی گئی ہے۔ دوسری وزارت داخلہ نے پنجاب میں بھی سولہ کالعدم تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی