پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج کل سے شروع ہونے والے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مکہ پہنچنا شروع ہوگئےہیں ، پاکستانی عازمین کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں ۔

سعودی عرب میں موجود فرزندان اسلام حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں اتوار کے روزسے مناسک حج کی ادائیگی شروع ہوگی ۔ سعودی حکومت نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حج کے دنوں میں القاعدہ کے حملے ہو سکتے ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مکہ مکرمہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ شہرکی تمام سڑکیں عازمین سے بھری پڑی ہیں۔ سکیورٹی کی غرض سے شہرکو جانے والے تمام راستوں پررکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ عازمین مکہ معظمہ پہنچنے کے بعد پیر کے روز حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے جہاں حج کا خطبہ دیا جائے گا۔ حاجی اسی روزصفا اور مروہ کے درمیان سعی بھی کریں گے آٹھویں ذی الحج کی فجر کے بعد عازمین مکہّ سے روانہ ہوں گے تاکہ منیٰ میں پانچ نمازیں پڑھ لی جائیں، نویں کی رات وہ منیٰ میں ہی گزاریں گے۔ اس کے بعد حاجی شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے۔ حاجی اسی روزطواف کے بعد احرام کھول دیں گے ۔ دوسری طرف مہنگی رہائش گاہوں کا مسئلہ حل نہ ہونے پر پاکستانی عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن