کراچی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اسّی جوڑوں نے ہزاروں باراتیوں کے سامنے ایک ساتھ شادی کے پھیرے لئے۔

اجتماعی شادی کی یہ تقریب کراچی کے وائی ایم سی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جہاں کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اسّی جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ خوشیوں بھری اس منفرد تقریب میں دولہا دلہنوں کے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ دس ہزار سے زائد باراتیوں نے بھی شرکت کی، غریب اور نادار افراد کے لئے اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام پاکستان ہندو کونسل نے کیا تھا۔ کونسل کی جانب سے دلہنوں کو جہیز بھی دیا گیا جبکہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے تمام جوڑوں کو دس دس ہزار روپے سلامی بھی دی۔ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے اجتماعی شادی کی یہ چوتھی تقریب تھی جس میں اب تک ایک سو بیاسی جوڑے رشتہ ازدواج میںبند چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن