لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے 21 میں سے 13 سینیٹر 11 مارچ 2012ءکو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان سینیٹرز میں سے سلیم سیف اللہ خان‘ ہارون اختر خان‘ محمد علی درانی‘ نیلوفر بختیار‘ عبدالغفار قریشی‘ طارق عظیم خان‘ نعیم حسین چٹھہ‘ سردار جمال خان لغاری‘ مسز گلشن سعید پہلے ہی (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے اپنے راستے الگ کر چکے ہیں جبکہ ایس ایم ظفر‘ وسیم سجاد‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی پارٹی قیادت کے ساتھ ہیں البتہ سید جاوید علی شاہ کے ریٹارمنٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے واضح امکانات ہیں۔