ہوٹل بیڈ ٹیکس: 4 ماہ میں 4 کروڑ 65 لاکھ سے زائد وصولی

Nov 13, 2012

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز کے شعبہ ہوٹل بیڈ ٹیکس میں تعینات انسپکٹر چودھری شکیل احمد گجر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 4 کروڑ 65 لاکھ 66 ہزار روپے ٹیکس کی ریکارڈ ریکوری کی۔ انسپکٹر چودھری شکیل احمد گجر کی طرف سے جولائی سے اکتوبر تک کی جانے والی ریکوری گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران کی گئی ریکوری سے 86 لاکھ 68 ہزار روپے زیادہ ہے جو کہ محکمہ کا ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ سال اس عرصہ میں 3 کروڑ 78 لاکھ 98 ہزار روپے اس سرکل سے بیڈ ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔ ڈائریکٹر عاشق حسین شاہ نے اچھی کارکردگی پر انسپکٹر چودھری شکیل احمد گجر کو شاباش دی۔

مزیدخبریں