لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج منگل کو لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ صبح دس بجے گورنر ہاﺅس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دوپہر کو ایوان صنعت و تجارت لاہور کی تقریب میں شرکت کریںگے۔ معلوم ہوا ہے وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائشگاہ ڈیفنس میں ملاقات کرینگے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد خان وٹو سمیت دیگر عہدیداران سے بھی انکی ملاقات متوقع ہے۔