کراچی (آئی این پی + اے پی اے) پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر قانون اقبال حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع امام بارگاہ یژب میں ادا کی گئی اور جنت البقیع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ممتاز قانون دان سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر رضا ربانی، سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ، منیراے ملک، معراج محمد خان، رضا ہارون، وسیم آفتاب، وسیم باری، محمود الحسن اداکارشکیل سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کراچی کی بہت اہم اور معتبر آواز خاموش ہو گئی، اقبال حیدر نڈر انسان تھے۔
اقبال حیدر کراچی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اعتزاز احسن، رضا ربانی سجاد علی شاہ سمیت اہم شخصیات کی شرکت
Nov 13, 2012