لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کا اجلاس آج صبح سوا دس بجے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہو گا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے منشور کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے کام تیزی سے جاری ہے اس کا مسودہ لگ بھگ تیار ہوچکا ہے جو نواز شریف کو پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر کی منظوری کے بعد منشور کو باقاعدہ طور پر قیادت پیش کرے گی۔