گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تیسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر سنگدل شوہر نے اپنی پہلی بےوی سے پانچ سالہ بیٹی کو چھرےوں کے وار کرکے قتل کر دیا ۔کےنٹ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں لمبانوالی کے محلہ سعودی عرب کا گلزار تیسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اس کا پہلی بیوی مسرت سے آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔گذشتہ روز بھی اسی تنازعہ پر دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر گلزار نے طیش میں آ کر اپنی پانچ سالہ بیٹی کومل کو چھری سے پے درپے وارکرکے قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ: تیسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر 5سالہ بیٹی قتل کر دی
Nov 13, 2012