نئی دہلی /کوکراجھار (آئی این پی )بھارت کی ریاست آسام میں بودھ قبائلیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بار پھرکشیدگی پیدا ہوگئی، تشدد کے تازہ واقعات میں 3مسلمان شہےد اور 5 زخمی ہو گئے۔ آسام کے وزیر اعلی گوگوئی نے پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔پیر کو ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست آسام میں بودھ قبائلیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بار پھرکشیدگی پیدا ہوگئی۔ تشدد کے تازہ واقعات میں 3مسلمان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔ آسام کے کوکراجھار ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے الگ الگ واقعات میں 3 افراد کو گولی مار کر جاں بحق کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر فریقین کے مابین شدید پتھراو¿ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ۔