مراکش کی مسجد میں مقابلہ حسن کے دوران فوٹوسیشن کی مذمت

Nov 13, 2012

مبشر اقبال لون استادانوالہ

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں مقابلہ حسن میں شریک لڑکیوں کے مسجد میں نیم عریاں فوٹو سیشن پر بلد الامین مکہ مکرمہ میں مقیم مذہبی، دینی، سماجی اور سیاسی رہنماﺅں نے شدید ردعمل اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ مولانا عبدالحفیظ مکی، سعید احمد عنایت اللہ، اسعد محمود اور مولانا عبدالرﺅف نے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں اور ان کا تقدس قائم رکھنا ہم سب مسلمانوں پر لازم ہے، امریکی حرکتیں برداشت نہیں کریں گے۔ سہیل بٹ، حمزہ سعید بٹ، فیاض فیروز بٹ، ملک خورشید مولا اور الطاف ہاشمی نے کہاکہ ہم مسجد میں زیب و زینت اور آرائش و زیبائش کے ساتھ دوشیزاﺅں کی نمود و نمائش کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس واقعہ میں ملوث خبیثوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف فرینڈز کونسل کے رہنماﺅں ملک عابد اعوان، محمد رفیق بھٹی، چودھری ارشد گجر اور میر محمد طور سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ مسجد میں دوشیزاﺅں کے حسن و زیبائش کے مقابلے اور نیم عریاں تصاویر بنوانے کے غلیظ و قبیح واقعہ کو دنیا بھر کے مسلمان کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتے، مسجد کا تقدس پامال کرنے والے لعین کو سزا ملنی چاہئے۔

مزیدخبریں