چکوال (نامہ نگار) چکوال شہر کا ڈبل شاہ پےر کے روز پراسرار حالت مےں جاں بحق ہوگےا۔ امان اللہ خان جعلی چیک دےنے کی پاداش مےں سب جےل چکوال مےں نظر بند تھا اور تےن چار روز قبل اُس کی حالت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کےا گےا۔ امان اللہ خان پر 12کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوگوں کو مختلف سبز باغ دِکھا کر اُنہےں لوٹنے کا الزام ہے۔ پوسٹ مارٹم کےا گےا ، جس مےں اُس کی موت کو دِل اور گردوں کا فےل ہونا بتاےا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف شہر مےں اُس کی موت کے حوالے سے مختلف چہ مےگوئےاں کی جارہی ہےں۔