لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے شہری کے سوٹ کی خراب سلائی کرنے پر ٹیلرنگ شاپ کے مالک کیخلاف 9 ہزار روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کر دی مغلپورہ کے رہائشی میاں ذوالقرنین نے فاضل عدالت میں 34 ہزار ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
جعلی ادویات کے 2 ملزم ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ جس پر پولیس نے ملزمان خالد انجم اور زاہد کو گرفتار کر لیا۔
خاوند کی طرف سے حبس بےجا کی درخواست پر خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عمران نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ساندہ پولیس کو درخواست گزار کی اہلیہ برآمد کرنے کا حکم دے دیا اسلام آباد کے رہائشی جہانزیب نے موقف اختیار کیا کہ اس نے لاہور کی رہائشی اقراءمہوش سے پسند کی شادی کی لیکن اس کے گھر والوں نے لڑکی کو بہانے سے گھر بلوا کر قید کر رکھا ہے۔ فاضل جج نے ابتدائی سماعت کے بعد ایس ایچ او ساندہ کو حکم دیا کہ اقراءمہوش کو برآمد کر کے 14 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔