برسبین (اے پی پی) برسبین ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن، مائیکل کلارک، ایڈ کون اور مایئکل ہسی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 487 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے خلاف 37 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ایڈ کاﺅن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی وہ 136 رنز بنا کر بدقسمتی سے رن آﺅٹ ہوئے، انہوں نے کپتان مائیکل کلارک کے ساتھ ملکر 259 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان مائیکل کلارک ناقابل شکست 218 اور مائیکل ہسی 86 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پروٹیز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 450 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی طرف سے جیک کیلس اور ہاشم آملہ نے سنچریاں سکور کیں تھیں، میچ کے چوتھے روز پروٹیز باﺅلرز صرف ایک کھلاڑی آﺅٹ کرسکے جو رن آﺅٹ ہوا۔ پیر کو برسبین کے گابا سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 111 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایڈ کون 49 اور مائیکل کلارک 34 رنز پر کھیل رہے تھے، ایڈ کون 136 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے، یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے اس دوران 257 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے گرد ساندار اسٹروکس کھیلے اور 17خوبصورت چوکوں کی مدد سے 136 رنز بنائے۔ انہوں نے کپتان مائیکل کلارک کے ساتھ ملکر 259 رنز کی شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 487 رنز بنا لئے تھے اور اسے پروٹیز ٹیم کے خلاف 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
برسبین ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن‘ آسٹریلیا کے 4 وکٹوں پر 487 رنز
Nov 13, 2012