کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آئندہ ہفتے باضابطہ ٹریننگ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں، فٹنس حاصل کرنے کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ شروع کروں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سیریز بہت اہم ہے اس کے لئے تگڑی ٹریننگ کرنا چاہتا ہوں۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیریز پر سب کی توجہ ہوگی۔ میری خواہش ہے کہ اس سیریز کے ذریعے اپنی فارم دوبارہ حاصل کروں اور پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کروں۔