مصر، ابوالہول کا مجسمہ اور اہرام مصر منہدم کر دئیے جائیں : جہادی رہنماء

قاہرہ (اےن اےن آئی) مصر کی دعوت سلفی جہاد تنظیم کے رہنما مرجان سالم الجوھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ابوالہول کے مجسمے سمیت اہرام مصر کو منہدم کر دیا جائے۔ مصری مسلمانوں شرعی لحاظ سے ملک کے طول و عرض میں بت شکنی کے پابند ہیں اس لئے فوری طور پر ابوالہول اور اہرام مصر کو مسمار کیا جائے کیونکہ اللہ کے سوا بتوں کی عبادت گناہ عظیم ہے۔ مقامی ٹی وی سے گفتگومیں سلفی رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بت شکنی کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں طالبان کے شانہ بشانہ جہاد کر رہا تھا تو ہم نے افغانستان میں بدھا کے مجسمے خود تباہ کئے کیونکہ حکومت ایسا کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن