محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس کے بعد وفاق المدارس اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی فسادات کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے علماء کے تعاون سے ناکام بنا دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ علماء سے مل کر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے جبکہ مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو فرقہ واریت کے خلاف مسلسل کام کرے گی۔
اس موقع پر وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل حنیف جالندھری اور مفتی منیب الرحمان نے زوردیا کہ علماء محرم الحرام کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے سےگریز کریں۔دوسری جانب رحمان ملک سے آذربائیجان کے وزیرداخلہ کرنل رومیل استابو نے ملاقات کی اور قیدیوں کے تبادلے اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون کے حوالے سے ایک مسودہ تیار کیا گیا ہے جبکہ کرنل رومیل استابو نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کو مثبت قراردیا۔
کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کو ملک کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش ہے. کراچی کے حوالے سے چند روز میں اہم انکشافات کروں گا۔ رحمان ملک
Nov 13, 2012 | 09:43