چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،کیس میں ایف آئی نے پروگریس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ حسین اصغرنے رپورٹ پیش کی، انہوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بطور ڈی جی حج راؤ شکیل کی تقرری کی تحقیقات کررہے ہیں، سابق سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اسماعیل قریشی نے راؤشکیل کی تقرری کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گورنرپنجاب بطورچانسلرزین سکھیراکی ڈگری کی تصدیق میں رکاوٹ ہیں،چيف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ڈگري کي تصديق چانسلر نہيں، وائس چانسلرکا اختيارہے، حسين اصغرنے کہا کہ وائس چانسلربہاؤالدين زکريا بھي تعاون نہيں کر رہے، حسین اصغر نے عدالت کو بتایاکہ اس وقت وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی سے معلومات لینے کی ضرورت ہے، کیس کی مزید سماعت انیس نومبر تک ملتوي کر دي گئي۔
سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق ڈی جی راؤشکیل کی تقرری پر سابق سیکرٹری اسٹبیلشمنٹ اسماعیل قریشی کو نوٹس جاری کردیا۔
Nov 13, 2012 | 12:19