کراچی میں قتل وغارت گری کے بڑھتے ہوئے واقعات پرقابوپانے کے لیے رینجرزنے شہرمیں آپریشن کرکے تیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

رینجرزاورسی آئی ڈی پولیس نے مشترکہ چھاپوں کےدوران ناظم آباد، پٹیل پاڑہ، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد اورلیاقت آباد سمیت متعدد علاقوں میں ٹارگٹ آپریشن کے دوران تیس افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ جنہیں نامعلوم مقام پرمنقتل کردیا گیا۔ دوسری جانب محرم الحرام کے حوالے سے بھی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے بعد شہرکے حساس علاقوں میں واقع مساجد اورامام بارگاہوں کے باہرچوکیاں بنادی گئی ہیں جہاں رینجرز،پولیس اورایف سی اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد کراچی میں نشترپارک، کھارادار،ککری گراؤنڈ، ناظم آباد انچولی، رضویہ جعفرطیارسوسائٹی سمیت متعدد علاقوں کوحساس قراردیتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن