پولیس کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشتبہ افراد کوحراست میں لیا جارہا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے مسلم کالونی اوربری امام کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے بیس افراد کوگرفتارکیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دس مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرروزانہ کی بنیاد پرسرچ آپریشن جاری ہے۔