افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کوبھی ڈیوڈ پیٹریاس اسکینڈل کیس میں شامل کرلیا گیا

Nov 13, 2012 | 21:20

خصوصی رپورٹر

ڈیوڈ پیٹریاس کا اسکینڈل امریکی دفاعی حکام کے متعدد اہلکاروں کے لئے خطرہ بن گیا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمانڈرجان ایلن کوایک خاتون کو نامناسب ای میل کرنے پرشامل تفتیش کیاگیا ہے،جل کیلی ڈیوڈ پیٹریاس اورپاؤلابراڈویل کیس میں شامل ہیں، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹس نے نارتھ کیرولینا کے علاقے شارلٹ میں پاؤلابراڈویل کے گھرکی تلاشی لی،اورگھرکے اندرکی تصویریں بنائیں، واضح رہے کہ امریکاکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے صدراوباما کے دوسری بارصدرمنتخب ہونے کے صرف تین دن بعد جمعہ کو استعفیٰ دے دیا تھا اورڈیوڈ پیٹریاس کے مستعفی ہونے کے بعد پاؤلابراڈویل اپنے اس گھرمیں نہیں دیکھی گئی ہیں۔

مزیدخبریں