افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔

کابل کے پولیس چیف محمد ایوب سالنگی نے غیرملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ کابل شہرمیں مجموعی طور پر تین راکٹ آکر گرے جن میں ایک راکٹ سے ایک راہ گیر ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ایک راکٹ نجی ٹی وی اسٹیشن پرگرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ دوسرا راکٹ ائیرپورٹ کے قریب ہائی وے پرگرا میں دوافراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن