ٹیکس چوروں کو اب مزید کوئی رعایت نہیں ملے گی، وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی حمایت کی ہے۔ وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

 
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نوٹس دینے سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن چار، چارگاڑیوں میں گھومنے والوں کواب ٹیکس ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کی ضروری دستاویزات کا مرحلہ مکمل کررہے ہیں، جلد ہی اسے کابینہ میں پیش کردیا جائے گا، وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی جی ایس ٹی میں تاخیرسے تعلیم، صحت اور امن و امان کی صورتحال بری طرح متاثرہوئی جبکہ گزشتہ سال محصولات میں ساڑھے تین سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کوبھی محصولات اکھٹی کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی جو کہ وہ پوری نہیں کررہے، وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ساڑھے چارسال میں صوبوں کوپچاس کھرب روپے منتقل کیے اورتیس کھرب روپے مالیت کے ساڑھے چھ سومنصوبے مکمل کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن