کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کے ٹیکس آڈٹ کےلئے قرعہ اندازی کی تقریب ایف بی آرہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوئی جس میں کارپوریٹ سیکٹرکے اکیس ہزارسات سو دس میں سے ایک ہزاردو سو سترہ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کے چارلاکھ چھبیس ہزار چھ سو دو میں سے آٹھ ہزارپانچ سو تئیس ٹیکس دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرٹیکس پیئرآڈٹ مصطفیٰ اشرف نے کہا کہ ٹیکس آڈٹ کے کےلئے پندرہ فیصد ٹیکس گزاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن میں سے پانچ فیصد کمپنیزاوردوفیصد نان کارپوریٹ سیکٹرکے ٹیکسزدہندگان شامل ہیں۔ اورانتخاب کا یہ عمل این ٹی این نمبرکی قرعہ اندازی کے ذریعے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈٹ کو عمل قوانین کے مطابق جلد مکمل کیا جائے گا اور کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا جبکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ایف بی آر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارپوریٹ اورنان کارپوریٹ سیکٹر کے ٹیکس آڈٹ کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے نوہزارسات سو چالیس ٹیکس گزاروں کا انتخاب کرلیا.
Nov 13, 2012 | 21:38