پنشن، مراعات کی بحالی کیلئے جنرل (ر) ضیاء الدین کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

Nov 13, 2013

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی جانب سے جنرل پرویز مشرف کو عہدہ سے ہٹا کر مقرر کئے گئے آرمی چیف جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ کی جانب سے دی جانیوالی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15روز تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گذار کی طرف سے اپنی پنشن، مراعات اور ضبط شدہ جائیداد کی بحالی کیلئے درخواست دائر کی  گئی ہے۔

مزیدخبریں