قومی احتساب بیورو نے این ایف سی کے سٹور انچارج ذوالفقار کو اخروٹ آباد سے گرفتار کرلیا

اسلام آباد  (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے سٹور انچارج ذوالفقار کو کوئٹہ کے علاقہ اخروٹ آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کوئٹہ کے گودام سے 10 ہزار درآمدی یوریا کی بوریوں میں خورد برد کے ذریعے قومی خزانے کو 16 ملین روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن