قومی اسمبلی میں دو چڑیاں آ گئیں ڈرون ہیں: رکن، امریکی ہیں یا مقامی‘ ایاز صادق کے جملے پر ارکان محظوظ ہوتے رہے

 اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اجلاس کے دور ان دوچڑیاں ہال میں داخل ہوگئیں جس پر سپیکر سردار ایاز صادق اور ارکان کے درمیان دلچسپ جملے بازی ہوئی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان میں دو اجنبی آ گئے ہیں جس پر ایوان سے آواز آئی کہ یہ ڈرون ہیں تو سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ کیا یہ امریکی یا لوکل ڈرون ہے جس پر پھر ایوان سے آواز آئی کہ یہ نجم سیٹھی کا ڈرون ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ انکو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ہم کامیاب نہیں ہوسکے لگتا ہے کہ فوج سے مدد لینی پڑیگی جس پر ایوان میں بیٹھے ارکان خوب محظوظ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...