سپریم کورٹ: مشرف کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت جان بوجھ کر پرویز مشرف سے رعایت برت رہی ہے۔چارماہ کے گزرنے کے باوجود ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی گئی۔ 3جولائی 2013ء کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے پرحکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گذشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی نہ کرنے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست شیخ احسن الدین نے دائر کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 3جولائی 2013ء کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تین نومبر دو ہزار سات کے اقدامات کے خلاف عدالت میں یقین دہانی کے باوجود حکومت انکوائری نہیں کررہی۔ درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، سیکرٹری داخلہ سیکرٹری لا اینڈ جسٹس، ڈی جی ایف آئی اے اور پرویز مشرف کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...