ملبورن(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا کی قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کیخلاف ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے 12رکنی آسٹریلو ی ٹیم کا اعلان کردیا، جارج بیلی پہلی بار ٹیسٹ میچ میں کینگروزکی نمائندگی کریں گے ۔اعلان کردہ ٹیم میں مائیکل کلارک(کپتان)،بریڈ ہیڈن(نائب کپتان ،وکٹ کیپر)،کرس راجرز،ڈیوڈ وارنر،شین واٹسن،سٹیوسمتھ،جارج بیلی ،جیمز فالکنر، مچل جانسن،پیٹر سڈل،رائن ہیرس اور نیتھن لیوئن شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کا باضابطہ آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا جو21 نومبر سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔