حریت رہنماو ں سے پاکستانی حکام کی ملاقاتیں واجپائی دور میں بھی ہوئی تھیں: بھارتی وزیر داخلہ بی جے پی کی درخواست مسترد

Nov 13, 2013

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی حریت رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بی جے پی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے اس طرح کی ملاقاتیں این ڈی اے کے دور میں بھی ہوا کرتی تھیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کشمیری رہنما این ڈی اے کے دور میں جب اٹل بہاری واجپائی وزیر اعظم تھے، بھارتی سرزمین پر پاکستانی رہنماﺅں کے ساتھ بات چیت کرتے تھے اور یہی روایت ابھی تک چلی آرہی ہے۔ 

مزیدخبریں