اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی میگا بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس حوالے سے کچھ تحریری مواد اور دستاویزات عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کی مہلت دی جائے ، استدعا منظور کرلی گئی۔