بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے آئی ڈی پیز کو سردی شروع ہوتے ہی جہاں دیگر مشکلا ت سامنا ہے وہاں انکے بچوں کو بھی کئی مسائل درپیش ہیں ، جن میں کھانے پینے سے لیکر تعلیم حاصل کرنے تک کے مسائل شامل ہیں۔ گورنمٹ پرائمری سکول ہیبت خان صابو خیل منڈان سکول 2009 میں منڈان پولیس سٹیشن پر خود کش حملے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ 5 سال بعد بھی سکول کی تعمیر نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے بچے سردی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اس سکول میں زیادہ تعداد آئی ڈی پیز کے بچوں کی ہے جو سردی کی وجہ سے کھلے آسمان تلے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔