بیلجیئم: کنٹرولا لائن پر بھارتی فائرنگ اور بیگناہوں کی شہادت کے خلاف مظاہرہ

Nov 13, 2014

برسلز(آن لائن) یورپ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف مظاہرہ کیااور اس فائرنگ کے بے گناہ لوگوں کی شہادت کی پرزورمذمت کی۔ اہتمام بیلجیئم میں مقیم اہم شخصیات سردارصدیق، حاجی وسیم اور دیگر کشمیری اور پاکستانی جماعتوں نے کیا۔ مظاہرین نے برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوکراحتجاج کیااور بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہارکیا۔مظاہرے کے نمایاں شرکاء اورمقررین میں اراکین یورپی پارلیمنٹ راجہ افضل، ریچارڈ ہویتھ، مس جولی وارڈز، سیمون کوربک اور گرفین، کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید، رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور، سردارصدیق، حاجی وسیم، حاجی پرویز، ملک پرویز،سرفراز رفیقی، شیخ ماجد، آصف برلاس، چوہدری نصیر، نوازعباسی، چوہدری خالد محمودجوشی، رانا مصرف، رانا ارباب، امین الحق، سلیم میمن اوراکبر گوہر شامل تھے۔ یورپی ارکان پارلیمنٹ نے کہا بھارت اس مسئلے پر پردہ ڈالنے کے لیے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔

مزیدخبریں