سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جو غیر قانونی طورپرجیل میں نظربند ہیں کو صورہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے دیگر حریت رہنمائوں کی طرح محمد یاسین ملک کو بھی انتخابات مخالف مہم چلانے سے روکنے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد میں نظربند کررکھا ہے ۔