مکرمی! یہ اس ملک کی بدقسمتی نہیں تو اور کیا ہے؟ کہ یہاں اطلاعات تک عوام کی سرے سے رسائی ہی نہیں خبریں دبا دی جاتی ہیں اور اطلاعات کو خبروں کو نام دے کر فراہم کر دیا جاتا ہے۔ رہی سہی کسر کیبل پر اوٹ پٹانگ نیوز چینل اور ان کے اندر بیٹھے لوگوں نے نکال دی ہے۔ ابھی تک کسی کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ سونامی خان اور قادری خان جو ملک کی بڑی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں آخر ان کے دھرنے کا ڈراپ سین کب ہو گا اور کیا ہو گا۔ ڈاکٹر وزیراعظم ان کے بھائی خادم پنجاب کی آنی اور جانیوں سے تو یہ ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے مقصد عوام کو مرغوں کی ایسی لڑائی میں ڈال دیا گیا ہے کہ اب عوام نے بھی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کا نام تک نہیں لیا۔ نواز شریف نے عمران اور قادری کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے عوام سے ہمدردی کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ (ڈاکٹر ارشد لاہور کینٹ)