دھرنوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ گیا: خرم دستگیر

اسلام آباد(ثناء نیوز)وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ برآمدکنندگان کو کرسمس اور نئے سال کے لیے توقع سے کم آڈرز ملے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک میں صنعتی شعبے کی کارکردگی تو متاثر نہیں ہوئی لیکن عالمی سطح پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا اور اس کے باعث برآمدکنندگان کو امریکہ اور یورپین ممالک سے کرسمس کے لیے کم آڈرز ملے ہیں۔انہوں نے کہا فی الحال حکومت کا سٹیٹ لائف کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس موقع پر سٹیٹ لائف کی نئی چیئرمین نرگس گلو نے کہا سٹیٹ لائف نئی انشورنس پروڈکٹس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں اسلامک انشورنس تکافل بھی شامل ہے.انہوں کہا کہ سٹیٹ لائف کارپوریشن نے گزشتہ سال اکیاسی کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...