اسلام آباد(ثناء نیوز)الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پردس ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے۔الیکشن کمشن کے مطابق،اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پردس ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں قومی اسمبلی کے ایک، پنجاب کے چھ اور سندھ اسمبلی کے تین ارکان شامل ہیں۔الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ اٹھارہ ارکان اسمبلی نے تاحال اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ واضح رہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیکی آخری تاریخ تیس ستمبر تھی۔
اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پر 10 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال
Nov 13, 2014