تربت: ڈی پی او عابد بلوچ قافلے پر قاتلانہ حملے میں محفوظ

Nov 13, 2014

تربت (آن لائن) تربت کے علاقے بالیچہ میں ڈی پی او کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تا ہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عابد بلوچ 45 اہلکاروں کے ہمراہ تمب سے کیچ آرہے تھے کہ بالیچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی پی او عابد بلوچ فائرنگ میں محفوظ رہے جبکہ قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں کی بھی جانی نقصان کی کسی قسم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں