نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ بلاجواز منسوخ کرنے پر این ٹی ڈی سی سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ بلاجواز منسوخ کرنے کیخلاف دائر درخواست میں این ٹی ڈی سی سے اٹھارہ نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیو ایج کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے درخواست گزار کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا تاہم نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے بلاجواز ان کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا تاکہ یہ ٹھیکہ کسی منظور نظر کمپنی کو دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کا ٹھیکہ کوئی ٹھوس وجہ کے بغیر منسوخ نہیں کیا جا سکتا لہٰذا عدالت ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم کالعدم کرے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے این ٹی ڈی سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...